انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

Dec 25, 2023 | 23:55 PM

 ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں  انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیمرے لگانے کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو احکامات بھجوادیئے گئے۔
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 8 فروری 2024ء کو پولنگ ہوگی، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
 ای سی پی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز کی جانب سے قرار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہوں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ایس او پیز بھجوا دئیے ہیں۔

مزیدخبریں