ویب ڈیسک :اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1.72 روپے کمی متوقع ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 دسمبرکو کیا جائے گا۔خیال رہے پاکستانی عوام سال 2023 میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہوئے۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ
رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سےزیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسےہوگئی تھی۔
یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسےاور ڈیزل 52 روپے 99 پیسےسستاہوا۔