جے یو آئی نے سندھ سے امیدواروں کااعلان کردیا

جے یو آئی نے سندھ سے امیدواروں کااعلان کردیا
کیپشن: جے یو آئی نے سندھ سے امیدواروں کااعلان کردیا

ایک نیوز :جے یو آئی ف  نے سندھ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی  نشستوں کیلئے امیدواروں کااعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے جے یو آئی نے علامہ راشد محمود سومرو کو امیدوار نامزد کردیا۔

  علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ، پی ایس 5 کندھ کوٹ، اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97، سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔

 ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔

 سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔

 آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر ،میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ، امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔

 عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ، مولانا نور الحق این اے 239 لیاری ،مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔

 قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی ،پی ایس 114 شیرشاہ کراچی، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔