شدید دھند کے باعث موٹرویزٹریفک کیلئے بند

Dec 25, 2023 | 22:01 PM

ایک نیوز :شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 ٹھوکر سے کوٹ سرور تک بوجہ دھند بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔صبح سویرے بھی دھند کی وجہ سے موٹرویز سمیت بڑی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند رہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں