عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں،وزیر مذہبی امور

Dec 25, 2023 | 21:50 PM

ویب ڈیسک:نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا کہ حکومت رواں سال کے حج کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے حج اخراجات میں نمایاں کمی لائی ہے۔

انہوں نے کہ ہم حج 2024 ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے کے لیے تیار ہے، عازمین کو ایک موبائل ایپلیکیشن فراہم کرے گا جو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے بغیر کام کرے گی۔ یہ اختراعی ایپ اس سال عازمین کو شکایت درج کرانے کے آپشن سمیت مختلف خصوصیات پیش کرے گی۔

انیق نے کہا کہ حکومت نے 20 سے 21 دن کا ایک تاریخی مختصر حج پیکج بھی متعارف کرایا ہے اور مذہبی ذمہ داری کو پوری قوم کے لیے مالی طور پر قابل برداشت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے مزید آرام دہ اور آسان تجربہ بنانے کے لیے معیاری رہائش اور کھانے کے ساتھ ساتھ سفری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین کے لیے حج کو مزید سستا بنانے کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انیق نے کہا کہ وزارت کو اس سال ریگولر حج سکیم کے کوٹے سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس سے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں شہریوں کا زیادہ اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
 

مزیدخبریں