دریائے سندھ پر پکنک مناتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

Dec 25, 2023 | 20:59 PM

ویب ڈیسک: دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر پکنک مناتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق   تلہ گنگ کے رہائشی 13 سالہ تحصیم ولد عبدالرحمن پکنک مناتے ہوئے دریا میں گر کر ڈوب گیا،  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئیں،  ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت سے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی.  

مزیدخبریں