تحریک لبیک کا سنی تحریک سے اتحاد

تحریک لبیک نےسنی تحریک سے اتحاد کرلیا
کیپشن: تحریک لبیک نےسنی تحریک سے اتحاد کرلیا

ویب ڈیسک :تحریک لبیک پاکستان نےکراچی میں عام انتخابات کیلئے اہم مذہبی سیاسی جماعت سنی تحریک سے اتحاد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ علامہ بلال عباس قادری نے بتایا کہ کراچی سطح پر تحریک لبیک سے اتحاد کیا ہے ،علامہ سعد رضوی نے اہلسنت میں اتحاد کی کوشش کی ہے  جسے ہم سراہتے ہیں ،اتحادِ اہلسنت کرکے دین کو تخت پر لائینگے ہم عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ہم کامیاب ہوکر اقتدار میں آئینگے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے مجموعی طورپرمختص جنرل 859 سیٹوں کیلئے ریکارڈ 28686 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

2018 کے انتخابات میں 21425 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں 27998 امیدواروں نے اپنے پیپرز جمع کرائے تھے۔
الیکشن کمیشن سے حاصل تفصیلات کے مطابق 7713 امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل سیٹوں کیلئےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

دلچسپ طورپہلی بار 471 خواتین نے قومی اسمبلی کی جنرل سیٹوں کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔802 خواتین نے صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل سیٹوں کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔مجموعی طور پر صوبائی سیٹوں پر 18546 امیدواران نے صوبائی اسمبلیوں کی تمام جنرل سیٹوں کیلیے پیپر جمع کرائے ہیں۔
صوبائی اور قومی اسمبلوں کی 859 جنرل سیٹوں کیلیے انتخابات 2024 الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ 2434 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 859 جنرل سیٹوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس طرح تحریک انصاف کے امیدواران کی تعداد زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ 2134 امیدواران نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ 1478 امیدواران بھی میدان میں ہیں، تاہم حتمی معلومات کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد ہی آئے گی۔