مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا ،پرویز خٹک 

مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا ،پرویز خٹک 
کیپشن: مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا ،پرویز خٹک 

ویب ڈیسک : تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ مجھے بلے کے انتخابی نشان کی آفر ہوئی تھی مگر میں نے انکار کردیا تھا ۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی لیکن اس صوبے کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔اضلاع سےزیادتی ہوئی، وفاق نے ہمارے بہت سارے حقوق ضبط کیے، 4 سال وفاقی حکومت رہی لیکن اس صوبے کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا، ایک اسکیم نہیں دی گئی، ہمارے فنڈز بند کیے، اس صوبے کے پٹھانوں کو عمران خان بیوقوف سمجھتا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے تو پارٹی بنائی اور ان کو چیلنج کیا کہ میں تو تمہارے مقابلے میں آیا ہوں، میں تمہاری شکل دکھانا چاہتا ہوں کہ تمہاری اس صوبے میں کارکردگی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ الیکشن سے پہلے اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، یہ کوئی کفر نہیں ہے، یہ صحیح ہے کہ کوئی پی ٹی آئی میں جائے تو ٹھیک اور اسے چھوڑے تو لوٹا، الیکشن کے بعد الیکٹیبلز بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، ہم نے سابق ادوار میں صرف وقت نہیں گزار بلکہ کام کیا ہے، وفاق سے صوبے کے تمام حقوق لے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، بلا ہو یا نہ ہو،میں سیاسی آدمی ہوں ،ہم میدان میں ہیں، ضم اضلاع کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دیں گے، ہماری الیکشن مہم جاری ہے۔