پاکستان میں مذہبی مقامات محفوظ ہیں،ہندو یاتریوں کااعتراف 

پاکستان میں مذہبی مقامات محفوظ ہیں،ہندو یاتریوں کااعتراف 
کیپشن: پاکستان میں مذہبی مقامات محفوظ ہیں،ہندو یاتریوں کااعتراف 

ایک نیوز : پاکستان میں مذہبی مقامات محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ہندویاتریوں نے اعتراف کرلیا ۔

ہندویاتریوں کے وفد کے سربراہ وجے کمار شرما کا بھارت روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   پاکستان میں بسنے والے ہندو شہریوں کو ہر حوالے سے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سہولت حاصل ہے۔جس کا کریڈٹ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو جاتا ہے۔ ہم اقلیتوں کے ساتھ بہترین رویہ روا رکھنے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنائے رکھنے کی حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وجے کمار شرما کا کہنا تھا کہ بلا شبہ پاکستانی ایک مہذب، پیار کرنے والے ، اقلیتوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے والی قوم ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ دونوں طرف کے عوام بلا کسی روک ٹوک اور پابندیوں کے زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ ملتے رہیں۔

 ہندویاتریوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے بہترین مہمان نواز پرشکریہ ادا کیا۔