ویب ڈیسک:ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ ملزم محمد دانیال فلائٹ نمبر QR605 سے اٹلی جا رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈ حاصل کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔