ہیرپولیس کا چھاپہ،57جواری گرفتار،نقدی،موبائلزفون برآمد

ہیرپولیس کا چھاپہ،57جواری گرفتار،نقدی،موبائلزفون برآمد
کیپشن: ہیرپولیس کا چھاپہ،57جواری گرفتار،نقدی،موبائلزفون برآمد

ایک نیوز:ہیرپولیس نے کچھی فارم ہاؤس پرچھاپہ مار کر جوئے کی محفل الٹادی،57جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

 ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ  جوئے کے اڈے سے گرفتارہونیوالے جواریوں میں اسد شیراز،جاوید،ابوبکر،مقبول ودیگرشامل ہیں۔ملزم کے قبضہ الات قماری بازی، 52 لاکھ روپے نقدی، 47 مو بائلزفونز برآمدہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے اسد اقبال، ایس ایچ او غازی آباد دانیال یونس، ایس ایچ او  ہیئر راؤ نعیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔