ایک نیوز :وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو ہٹا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم دونوں کو واضح احکامات کے باوجود عہدوں سے نہ ہٹائے جانے پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر رکھا تھا۔
اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سیکرٹری خرم آغا کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلئے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔
نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔