سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

Dec 25, 2023 | 16:25 PM

ویب ڈیسک: سوات، مینگورہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

مزیدخبریں