ویب ڈیسک: سابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے بغیر محنت کے آئی تھی، اب اسے محنت کرنی چاہیے، الیکشن ضرور ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے۔
نواب شاہ میں حلقہ این اے 207 سے امیدوار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ماحول دیکھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے ۔ جس پر سابق صدر نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں علیحدہ ہوگئی ہیں اب پیپلز پارٹی کو کیسا دیکھ رہے ہیں۔ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔
سابق صدر سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیا مستقبل ہے۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں۔