ایک نیوز: دھمیال کے علاقے جوڑیاں میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی۔
ایک نیوز ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گھر کے اندر پائپ کو مین لائن سے جوڑ کر آئل چوری کیا جاتا تھا۔ آئل چوری کے دوران پائپ لائن میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رہائش پذیر افراد نے گھر 15دن قبل ہی کرایہ پر لیا تھا۔ آگ لگنے کے بعد گھر میں موجود افراد فرار ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کھدائی کے دوران برآمد پائپ اپنی تحویل میں لے لیا۔ 40سے زائد ریسکیو اہلکاروں اور فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔