ویب ڈیسک : بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کو ایک سال اور دو ماہ بعد کرسمس کی شام سب کے سامنے لے آئے۔
یادرہے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔
بالی وڈ پر راج کرنے والی اس اسٹار جوڑی نے اپنی بیٹی کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے ایک سال سے زائد عرصہ دور رکھا اور راہا کپور کی شکل و صورت مداحوں پو آشکار نہیں ہونے دی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کرسمس پر اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے اپنی ننھی پری راہا کپور کی منہ دکھائی کردی ہے۔
رنبیر کی گود میں راہا کپور نے سفید فراک پہن رکھا تھا جبکہ سیاہ پینٹ شرٹ پر سیاہ ڈینم جیکٹ پہنے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے سرخ پھول والی سیاہ فراک پہن رکھی تھی ۔
سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ کی اس پہلی فیملی اپیئرنس کی ویدیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں رنبیر کو اور عالیہ راہا کو پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں رنبیر نے راہا کو گود سے اتار کر نیچے کھڑا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن راہا ان کی گود سے نیچے اترنے کو تیار نہ ہوئیں جس پر عالیہ نے راہا کو واپس گود میں اٹھانے کا اشارہ کردیا پھر دونوں خوشی خوشی اپنی ننھی گڑیا کے ساتھ گھر میں واپس چلے گئے۔