این اے 133،پی پی 180 سےمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران کےکاغذات نامزدگی جمع

این اے 133،پی پی 180 سےمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران کےکاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: این اے 133،پی پی 180 سےمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران کےکاغذات نامزدگی جمع

ایک نیوز: چونیاں کےحلقہ این اے 133 اورحلقہ پی پی 180 سےمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 133 سے ن لیگ کے رانااسحاق خاں نے کاغذات جمع کروائے۔این اے 133 سےپی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی اوراستحکام پارٹی سے سردار آصف نکئی امیدوار ہیں۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر)ہاشم ڈوگر نےبھی قومی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کروائے اور این اے 133 سے جماعت اسلامی کے نعیم حیدر ایڈووکیٹ،تحریک لبیک سے رانا راشد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے۔

این اے 133 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشاد خاں میو، جبکہ دیگر میں سردار جہانزیب موکل،غلام مرتضی اور رانا سعید ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب چونیاں کے حلقہ پی پی 180 میں 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی پی 180 سے  سابق صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی پی 180 سے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسن رضا بھی میدان میں ہیں،پی پی180سے ملک مظہر رشید نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

چونیاں سے حلقہ پی پی180 میں سابق سپیکر صوبائی اسمبلی حسن اختر موکل کے فرزند سردار وقاص موکل بھی میدان میں ہیں جبکہ پی پی 180 سے شیخ علاؤالدین، جوہری جاوید شمشاد ،شہزادہ ظفراقبال سمیت متعدد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔