دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

Dec 25, 2023 | 14:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبہ پنجاب میں وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل و مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 13823کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کی جنرل نشستوں پر 8592مرد اور 437خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں برائے خواتین قومی اسمبلی کیلئے 195کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ مخصوص نشستوں برائے خواتین صوبائی اسمبلی پنجاب کےلئے 601خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مخصوص نشستوں برائے اقلیت صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 118مرد اور 9خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182مرد اور 26خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔الیکشن شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں