ایک نیوز: نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب اسکروٹنی جاری کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز میں قائم سیل کی تمام بیور معاونت کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن سے موصول امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے۔