ایک نیوز: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ جہاں انہوں نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا ہے۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ سمیت پی ٹی وی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری بالخصوص پی ٹی وی کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، خوشی کے اس لمحے میں ہم سب آپ کے ساتھ شریک ہیں، پی ٹی وی کی جانب سے کرسمس سے قبل پی ٹی وی کے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس الاﺅنس کی ادائیگی خوش آئند ہے۔
سیکرٹری اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی، پی ٹی وی میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد پی ٹی وی کی ہمیشہ روایت رہی ہے۔
پی ٹی وی کے مسیحی برادری کے ملازمین نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔