ایک نیوز: یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی بورڈ پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ مئی2024ء میں کرے گا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم نے سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران مشاہدات سمیت مختلف آپریٹرز سے کئے گئے سوالات کے جواب سی اے اے سے طلب کرلئے۔
ایاسانے پی آئی اے سے بھی اپنے مشاہدات سے متعلق انجینئرنگ،فلائٹ سروسز ،فلائٹ آپریشنز سے متعلق دستاویز بھی طلب کئے ہیں۔ ایاسا اپنی حتمی رپورٹ مئی میں ہونیوالے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی۔ یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو سیفٹی بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔
مئی میں یورپی سیفٹی ایجنسی سیفٹی ریونیو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کاآڈٹ کیا تھا۔