ایک نیوز: ریلوے مسافروں کیلئے خوشخبری آگئی۔ کوئٹہ سے کراچی تک چلنے والی بولان میل کو 1 سال 4 ماہ بعد دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد بحال کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، ایک سال چار ماہ بعد دوبارہ بولان میل بحال کردی گئی۔ انہوں نے جلد بگٹی ایکسپریس کی بحالی کا بھی اعلان کردیا۔
سیلاب سے بند ہونے والی بولان میل بحال
— Pakistan Railways (@PakrailPK) December 25, 2023
ٹرین کو نئی ڈائننگ کار کے ساتھ چلایا جا رہا ہے
پہلے ہی روز بھرپور پذیرائی، مسافروں میں جوش و خروش pic.twitter.com/Rxn1ulhddj
انہوں نے بتایا کہ بولان میل میں 22 سو روپے اکانومی کلاس کرایہ ہے جو کہ نارمل ریٹ ہے۔ بولان میل میں کوئٹہ سے 9 بوگیاں جبکہ سبی سے مزید 3 بوگیاں شامل کریں گے۔
ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ آج بولان میل کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی کیلئے 700 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس 2 ماہ میں بحال کردی جائے گئی۔