مذاکراتی کمیٹی کی سفارش،عدالتی فیصلےپر290بلوچ مظاہرین رہا،وزارت داخلہ

Dec 25, 2023 | 13:14 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد کورہا کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے،پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر  قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی نے اسلام آباد میں جاری احتجاج کے حوالے سے بیان میں کہا تھاکہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ پرامن احتجاج کا ہر پاکستانی شہری کو حق حاصل ہے،یقینی بنایا ہے کہ مظاہرین کو تشدد یا ہراسگی کاسامنا نہ کرنا پڑے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں