ٹینس کیساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجیں، ٹینس اسٹار اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ

Dec 25, 2023 | 13:12 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔ انڈیا کو آٸی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کیوجہ سے ملک میں امن ہے۔ پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ بارے میرٹ پرفیصلہ کیا۔ ڈیوس کپ کھیلنے کیلٸے انڈیا کےپاس پاکستان نہ آنے کی کوٸی وجہ نہیں۔ بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوٸی دباؤ ہوگا۔ انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنیوالے لوگ رہتے ہیں۔ بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا۔

مزیدخبریں