ایک نیوز: قائداعظم ؒڈے، کرسمس ڈے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے گرجا گھروں اور تقریبات کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ کے بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ،راولپنڈی اورفیصل آبادکے سیف سٹی پراجیکٹس کے سول ورکس کو 31دسمبر تک ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک لمحے کی بھی تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ تینوں پراجیکٹس کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹس طلب کری گئی ہیں جبکہ کمشنرز اور آر پی اوزکو باقاعدگی سے پراجیکٹس کے وزٹ کر کے ڈیلی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں 600،گوجرانوالہ میں 700اورراولپنڈی میں 750کیمرے سیف سٹی پراجیکٹس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔