ایک نیوز: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود جیت کے لیے پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا دوسرا ٹاکرا میلبرن سٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کے مطابق سکواڈ کو فائنل کیا گیا ہے۔ میچ سے ایک روز پہلے میلبرن میں ہونے والی بارش کے باعث قومی کھلاڑیوں نے زیادہ تر پریکٹس سیشن انڈور کیا جس میں بیٹنگ اور باؤلنگ پر خوب توجہ دی گئی۔
میلبرن ٹیسٹ میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان، خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ جبکہ فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو بارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میزبان آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں 360 رنز سے کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔