بھارتی حکومت کاگینگسٹر داؤد ابراہیم کی جائیدادوں کی نیلامی کافیصلہ

Dec 25, 2023 | 12:44 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: بھارتی شہری اور گینگسٹر داؤد ابراہیم کی ممبئی  اور رتناگیری میں  واقع جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیلامی 5 جنوری 2024 کو ہوگی۔  یادرہے داؤد ابراہیم کی جائیداد کو فارن ایکسچینج ایکٹ (فیما) کے تحت ضبط کیا گیا تھا۔
مہاراشٹر کے رتناگیری میں واقع داؤد کے بنگلہ اور آم کے باغ کی نیلامی کی جائے گی۔ 
رتناگیری کی کل 4 جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی۔ اسمگلر اور فارن ایکسچینج مینیپلیٹر (SAFEMA) داؤد کے اثاثوں کو نیلام کرے گا۔
 منشیات کے معاملے میں محکمہ ریونیو نے داؤد کی جائیداد ضبط کر لی تھی۔ اس سے پہلے بھی SAFEMA نے داؤد کی ممبئی میں جائیداد کی نیلامی کی تھی۔

مزیدخبریں