ٹیسٹ کرکٹر یاسرعرفات کو ٹی20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ

ٹیسٹ کرکٹر یاسرعرفات کو ٹی20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: The decision to make Test cricketer Yasir Arafat the high performance coach of the T20 team

ایک نیوز: ٹیسٹ کرکٹر یاس عرفات کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کردی گئی ہے۔ 

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ہیملوٹ تبدیل ہوجائیں گے۔ یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے۔ یاسر عرفات کو ابتداء میں  جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یاسر عرفات تین جنوری کو ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔

یاد رہے کہ یاسرعرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔