بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک حربہ 

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک حربہ 
کیپشن: Construction of Ram Mandir in place of Babri Masjid is a tactic of Modi government to win elections

ایک نیوز: الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے مسلمان مخالف اوچھے ہتھکنڈے شروع ہوگئے۔ مودی سرکار نے بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 22 جنوری کو مودی سرکار کی ایودھیا کے شمالی قصبے میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس مقام پر رام مندر کی تعمیر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے۔

بی جے پی رہنما کے مطابق "رام مندر کی تعمیر سے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے"۔

یاد رہے کہ اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ 2019 میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی تھی۔