ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہو گئےہیں.
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی سکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے۔
سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاؤں گا،17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا۔ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا،6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس الیکشن میں جو مدمقابل ہیں سارے قابل احترام ہیں،میرے مقابل 44امیدوار ہیں، زندگی میں 6سے 7تو دیکھے ہیں44نہیں دیکھے،اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56بھی جیتیں گے اور 57 بھی۔
یاد رہے کہ شیخ رشید نے این اے 56سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،جبکہ شیخ راشد شفیق نے این اے 57سے کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔