ایک نیوز:کراچی کے علاقے لانڈھی کے تھانے میں اتفاقیہ چلنے والی گولی دو پولیس اہلکاروں کے سینے سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ جاں بحق اہلکار فہمید اختر ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی میں تعینات تھا،زخمی اہلکار گل شیر ٹریفک سیکشن کورنگی صنعتی ایریا ضلع کورنگی میں تعینات ہے،کانسٹیبل علی احمد، ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کا پستول لیکر بیرک میں آیا تھا۔
ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ اہلکار گل شیر کے ہاتھ سے پستول چل گیا،ایک ہی گولی فہمید اور گل شیر دونوں کے سینے پر لگی،واقعہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا،دونوں اہلکار ٹریفک سیکشن تھانہ لانڈھی کے بیرکوں میں رہائش پذیر تھے،کراچی:ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی جاوید کے گن مین علی حسن کو حراست میں لے لیا ہے،واقعے سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
قبل ازیں گولی چلنے کا واقعہ پیر کی صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کا پسٹل چیک کررہا تھا کہ گولی چل گئی، جو فہمید اور گلشیر نامی دو اہلکاروں کے سینے سے آر پار ہوگئی۔
دونوں اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ایک زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمید کے نام سے ہوئی، جاں بحق اہلکار ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی میں تعینات تھا۔
زخمی کانسٹیبل گلشیر ٹریفک سیکشن کورنگی صنعتی ایریا ضلع کورنگی میں تعینات ہے۔دونوں اہلکار ٹریفک سیکشن تھانہ لانڈھی کے بیریکس میں رہائش پذیر تھے۔