ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزار قائد پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کا صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ کامران ٹسوری نے مزار قائد آمد پر استقبال کیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور صدر پاکستان نے بانی پاکستان کی مزار پر پھول چڑھائے اور دعا کی،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد اعظم جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،ہمیں قائد اعظم کی دی گئی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے اس ملک میں بلا کسی تفریق خدمت کرنی ہے، قائد اعظم چاہتے تھے یہ ملک معاشیٟ اور معاشرتی اعتبار سے دنیا کی طاقت بنے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرنے کہا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہو جس میں رنگ و نسل اور مذہب اور فرقہ سے بالاتر ہو کر ایک عظیم ریاست بنے۔ہمیں اس ملک کو دنیا کی عظیم ریاست بنانا ہے۔