مریم نواز کےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 6نشستوں کیلئےکاغذات نامزدگی جمع

Dec 25, 2023 | 10:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چھ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور اور 120 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں پنجاب اسمبلی کیلئے انہوں نے پی پی 80، پی پی 159، 160 اور پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 شاہ پور سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کی نگرانی میں جمع کروائے گئے۔

مزیدخبریں