اسلام آباد:ٹریفک حادثےمیں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Dec 25, 2023 | 09:45 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جن میں سےچار کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

 ذرائع کے مطابق موٹر سائکل سوار لڑکا ون ویلنگ کر رہا تھا، تیز رفتار گاڑی ون ویلنگ کرتی موٹر سائیکل سے کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق دو جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں