آزادکشمیر میں سرماہی اسٹیشنز پر موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

آزادکشمیر میں سرماہی اسٹیشنز پر موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: آزادکشمیر میں سرماہی اسٹیشنز پر موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

 ویب ڈیسک: آزادکشمیر میں سرماہی اسٹیشنز پر موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں کا اعلان کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق آزادکشمیر میں سرماہی اسٹیشنز پر سرکاری تعلیمی ادارے 24 فروری 2024 تک جبکہ گرماہی اسٹیشنز پر 5 سے 10جنوری چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرماہی اسٹیشنز میں بالائی وادی نیلم داریاں سے تاؤبٹ سمیت وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے کچھ علاقے بھی سرماہی اسٹیشنز میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سرماہی اسٹیشنز پر ہر سال سردیوں کے دوران چھٹیاں ہوتی ہیں۔