ڈراپ کرنےکالفظ سخت ہے،سرفرازکوآرام دیاہے،شان مسعود

Dec 25, 2023 | 07:02 AM

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعودنےکہاہےکہ ڈراپ کرنےکالفظ سخت ہے،سرفرازکوآرام دیاہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودکاکہناتھاکہ سرفرازاحمدنے4سال بعداچھاکم بیک کیاتھا،رضوان کاریکارڈان کنڈیشن میں اچھالگ رہاہے،کنڈیشن کومدنظررکھتےہوئےرضوان کاانتخاب کیاگیا۔
شان مسعودکامزیدکہناتھاکہ ڈراپ کرنےکالفظ سخت ہے،سرفرازکوآرام دیاہے،جہاں سرفرازکیلئےکنڈیشن سودمندہوں گی وہاں انہیں موقع ملےگا،ہمیں بیٹنگ میں بہتری لاناہوگی،فاسٹ بولرزکیلئےٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں