اسپنرنعمان علی کی جگہ محمدنوازقومی ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل

نعمان علی کی جگہ محمدنوازقومی ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل
کیپشن: Mohammad Nawaz Qumi replaced Noman Ali in the Test squad

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم مینجمنٹ نےریڈبال کرکٹ سےآؤٹ محمدنوازکواسپنرنعمان علی کےمتبادل کےطورپرٹیم میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سلیکشن کمیٹی نےگزشتہ ایک برس سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پرٹیم میں شامل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد نواز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
دوسری جانب لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آگئی ہے، انہوں نے بولنگ پریکٹس کابھی آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ابرار احمد کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔