حماس کی قیدسےرہائی پانیوالی ماں بیٹی،مجاہدین کےحسن سلوک سےمتاثر

Dec 25, 2023 | 04:26 AM

ویب ڈیسک:حماس کی قیدسےرہائی پانیوالی ماں بیٹی بھی مجاہدین کےحسن سلوک سےمتاثرہوگئی انٹرویومیں القسام بریگیڈزکی تعریف کردی۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے۔
جنگ کےآغازسےدونوں فوجوں نےعام شہریوں کویرغمال بنایاتھاجن  کوچندہفتےپہلےایک معاہدےکےتحت رہاکیاگیاتھارہائی پانےوالوں میں 50اسرائیلی شامل ہے جن میں 48 سالہ الموگ گولڈسٹین، ان کی 17 سالہ بیٹی اور دو بیٹے بھی شامل تھے۔
اسرائیلی خاندان نے 51 دن حماس کے مجاہدین کی قید میں گزارے اور حال ہی میں اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں ماں بیٹی نے مجاہدین کے حسن سلوک کی دل کھول کر تعریف کی۔
48 سالہ خاتون نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں وہ ہماری جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار تھے، وہ ڈھال بن کر اپنے جسموں کے ساتھ ہماری حفاظت کر رہے تھے، وہ ہمیں اسرائیلی فوج اور آگ سے بچا رہے تھے، ہم ان کیلئے بہت اہم تھے۔
خاتون کا کہنا تھاکہ مجاہدین سے پوچھا کہ کیا وہ (اسرائیلی) ہمیں مارنے والے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ کے مرنے سے پہلے ہم مر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوران قید ہمیں بالکل اکیلا نہیں چھوڑا گیا اور ہر لمحہ وہ ساتھ ہوتے تھے۔
اینکر نے خاتون سے قید کے دوران وقت گزارنے کا پوچھا تو الموگ گولڈسٹین نے بتایاکہ  قید میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی اور بیٹی ہر وقت ورزش کرتی تھی، دوران قید ایک مجاہد سے باکسنگ بھی کھیلی لیکن اس نے پہلے اپنے ہاتھ پر تولیہ رکھ لیا تھا۔
میزبان نے وجہ پوچھی تو خاتون کا کہنا تھاکہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں، عورتوں کو مقدس سمجھتے ہیں اور انہیں چھونا جائز نہیں ہے، وہ عورتوں سے ملکہ جیسا سلوک کرتے ہیں۔
خاتون نے بیٹوں کے حوالے سے بتایاکہ دوران قید بیٹے کھیلتے اور ڈرائنگ کرتے تھے، مجاہدین نے تاش کے کچھ گر بھی سکھائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حماس کی قید سے آزاد ہونے والی خواتین مجاہدین کے حسن سلوک کی تعریف کرچکی ہیں۔

مزیدخبریں