ٹریفک حادثےمیں نوجوان جاں بحق،معافی مانگنےآیاڈرائیورقتل

Dec 25, 2023 | 02:57 AM

ویب ڈیسک: ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کے ورثا نے فائرنگ کر کے ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں کچھ روزقبل ٹرک کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیاتھاجس پرٹرک ڈرائیورمقتول کےورثاسےمعافی مانگنےگوجرانوالہ میں گیاجہاں اس کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عاشق نامی ٹرک ڈرائیور قصور کا رہائشی ہے جس نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں ٹرک چلاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔
سمیع اللہ کے ورثا نے لاہور میں مقدمہ درج کروایا تھا ، تاہم ڈرائیور عاشق آج معافی مانگنے نوجوان کے گھر آیا تو ورثا نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں