لاڑکانہ:نامعلوم افرادنےشادی شدہ خاتون کوقتل کردیا

Dec 25, 2023 | 02:14 AM

ایک نیوز:لاڑکانہ میں نامعلوم افرادنےشادی شدہ خاتون کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ میں حیدری تھانہ کی حدود میں نامعلوم افرادنےشادی شدہ خاتون کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتولہ کی شناخت 50سالہ خالدہ قریشی کےنام سےہوئی۔
مقتولہ کےبیٹےکےمطابق والدہ اوروالدمیں اکثروبیشترجھگڑاہوکرتاتھا، میری بیوی اور سسرال والوں میں بھی اختلافات ہوکرتےتھے،بیوی صادق آباد چلی گئی ہے۔ 
پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،معاملےکاہررخ سےبغورجائزہ لےرہےہیں،قتل کس طرح اورکس نےکیاوہ پوسٹمارٹم کےبعدہی پتہ چلےگا۔

مزیدخبریں