ایک نیوز نیوز:شادی کے اگلے ہی روز حارث روف نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرآفیشل اکاؤنٹ کی تردید کردی ۔
پاکستانی فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں۔ مزنا مسعود کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے، براہ کرم کسی بھی دھوکہ دہی سے محتاط رہیں،۔آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
واضح رہے کہ حارث روف کی اس وضاحت سے پہلے خبریں سامنے آئی تھیں کہ مزنا مسعود سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔
دوسری جا نب حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کی ٹک ٹاک پرویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔