میں قانون کی حکمرانی قائم نہ کرسکا ، عمران خان کا اعتراف

میں قانون کی حکمرانی قائم نہ کرسکا ، عمران خان کا اعتراف
کیپشن: I could not establish rule of law, admits Imran Khan

ایک نیوز نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےاعتراف کیا کہ میں  قانون کی حکمرانی نہیں قائم کر سکا اور نہ ہی میں  احتساب  کر سکا۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے انٹرویو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سینیٹ میں قانون پاس کروانامیرے لئے بہت مشکل تھا،میں لوگوں میں اچھائی ڈھونڈتا تھا، بطور وزیراعظم یہ میری بڑی خامی تھی ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو بچایا گیا ، میرے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، کچھ ایسی طاقتیں تھیں جو مجھ سے زیادہ طاقتور تھیں وہ احتساب چاہتی ہی نہیں تھیں ۔احتساب کے ڈر سے سارے میرے خلاف اکٹھے ہوگئے یہ سارے اب بری ہو جائیں گے کیونکہ یہ طاقتور ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں کورونا کے باوجود ملک اوپر جارہا تھا،جب ہماری حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا تو ملک کا بیڑا غرق ہوگیا ۔ ہم جب حکومت میں آئے تو معیشت تباہ ہوچکی تھی ۔