توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہمی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Dec 25, 2022 | 22:21 PM

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات  فراہم کرنےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہری ابوذر سلمان نیازی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست26دسمبر(بروزسوموار) سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانے سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں
 درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزرائے اعظم اور صدورکو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دی جائیں۔ تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی دی جائیں۔انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مزیدخبریں