نوازشریف ہمیشہ عمران خان کوخان صاحب پکارتے تھے،ایازصادق

نوازشریف ہمیشہ عمران خان کوخان صاحب پکارتے تھے،ایازصادق
کیپشن: Nawaz Sharif always called Imran Khan Khan Sahib, Ayaz Sadiq

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ انسان گالی دے کر نہیں عزت دے کر مقبول ہوسکتا ہے۔ نوازشریف ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خان صاحب کہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار ایازصادق کاکہنا تھا کہ عمران خان کس قسم کی گفتگو کرتے ہیں۔ نواز شریف نے انہیں ہمیشہ خان صاحب کہہ کر ہی پکارا۔نواز شریف نے ملک کے لیے ایٹمی دھماکے کیے۔اگر ایٹمی دھماکے نہ کیے ہوتے تو بھارت کئی بار حملے کر چکا ہوتا۔ عمران خان نے دہشت گردی روکنے کے بجائے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے بچوں کو شہید کیا۔

سردارایازصادق کا مزید کہنا تھا کہ  پوچھتا ہوں کہ پی ٹی آئی چیئرمین آپ نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا؟یہ 6 ارب روپے کے تحفے اٹھا کر لے گئے، ایک تحفہ ڈکلیئر کیا، باقی چوری کرلیا۔جو عمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے وہ ذمے دار ہیں کہ کتنا ملک کا نقصان کیا۔