خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کو ہیلی کاپٹردینے سے صاف انکار 

Dec 25, 2022 | 21:46 PM

ایک نیوز نیوز:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے دورے کے لیے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کےپی نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے کے پی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا، کے پی حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کر معذرت کرلی۔ کے پی حکومت نے کہا کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔ کے پی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ کئی سال سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے، گورنر نے گورنر ہاؤس میں کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ سے انکار نہیں کیا۔ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا گیا ہے۔بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں