ایک نیوز نیوز:تحریک انصاف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے خلاف میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تباہ ہوتی ہوئی ملکی معشیت کے حوالے سے بھی آواز بلند کی جائے گی۔فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی ناقص حکمرانی اور ناکام خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا اور اعظم سواتی کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔