ایک نیوز نیوز :(ن) لیگ کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پاکستان واپسی کاحتمی فیصلہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازپانچ جنوری تک پاکستان واپس آ جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ نے حمزہ شہبازکی واپسی کا فیصلہ کرلیا ، حمزہ شہباز کی واپسی کا فیصلہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کیلئے وطن پہنچنے کا کہا گیا تھا۔ اب ن لیگ نے ان کی واپسی کی حتمی تاریخ دیدی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پانچ جنوری تک پاکستان واپس آ جائیں گے۔