ایک نیوز نیوز:کاہان میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں5جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،6شدید زخمی ،5کی حالت تشویشناک ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باروردی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر سمیت 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشوشناک ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ دشمن عناصرکی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتیں۔سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
لیویز حکام نے واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔