ایک نیوز نیوز: جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سالوں میں پہلی بار سالم صورت میں دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرعون کی سائنسی تصویر اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے۔ انگلینڈ اور مصر کے سائنس دانوں نے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے۔فرعون کی عمر تقریباً نصف صدی تک کم کی تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔
سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ فرعون کی تصویر، اس کے چہرے کی تشکیل نو کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے۔
فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل بنانے والی قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم کاکہنا ہے کہ سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی کوشش کے نتیجے میں جو تصویر سامنے آئی وہ بہت جاذبِ نظر تھی۔