حارث کے نکاح پر شاداب بھی شادی کیلئے پرجوش

حارث کے نکاح پر شاداب بھی شادی کیلئے پرجوش
کیپشن: On Haris's marriage, Shadab is also excited for marriage

ایک نیوز نیوز:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح پر انہیں ہنستا مسکراتا دیکھ شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے۔


 تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر حارث کے نکاح کی  تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ ’ اتنا چکمنا اور اتنی خوشی، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے۔حارث کے نکاح پر شاداب بھی شادی کیلئے پرجوش ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز    فاسٹ بولر حارث رؤف روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔